عمران نیازی اسرائیلی برانڈ

عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی ۔
ایک بیان میں رانا ثنا ء کا کہنا تھا کہ اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس انکشاف کے بعد 9مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔
رانا ثناء نے کہا کہ اسرائیل نے عمران نیازی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جوہری ملک بنانے، سی پیک لانے اور معاشی ترقی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانے والے نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش ہوئی۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسیوں کی نہیں، ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت