پی ٹی آئی میں اختلافات

پی ٹی آئی میں اختلافات ، صوابی اجتماع کےلئےجنید اکبر اور شکیل خان نظرا نداز

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں اختلافات واضح ہونے لگے ، صوابی اجتماع کےلئے جنید اکبر اور شکیل خان کے لئے نظر انداز کردیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں پی ٹی آئی اجتماع کے لئے مدعو نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے، رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی قافلے صوابی میں جمع ہوئے جہاں سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں قافلہ جلسہ گاہ روانہ ہوا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے اجتماع سے لاعلم تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا فوکس اسلام آباد جلسہ ہے،وزیراعلی پارٹی کے صوبائی صدر ہیں، ان کے قافلے میں شریک ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 125سے زائد افراد جاں بحق