سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

پی ٹی آئی جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا،حمایت اللہ مایار

ویب ڈیسک: لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حمایت اللہ مایار نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسہ پر ردعمل دیتے ہوئے حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ جلسے کے اخرجات سرکاری خزانہ سے پورے کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی دفاتر سے سرکاری مشینری اٹھا کر سیاسی جلسے کے لئے استعمال کی گئی ۔
حمایت اللہ مایار نے مزید کہا کہ سرکاری مشینری کے استعمال سے روز مرہ کا معمول شدید متاثر ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں میں عیاں ہے کہ کس طرح سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے