پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم،انتظامیہ کا جلسہ گاہ خالی کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسہ کے لئے ضلعی کا دیا گیا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد انتظامیہ نے جلسہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتظمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی کی ہے، دیے گئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سے متعلق آگاہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سنگجانی نے 2 بار جاکر جلسہ منتظمین کو جلسے کا وقت ختم ہونے کا بتایا۔
دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھرا کیا، جلسے کے شرکاکے پتھرا سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق