69 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

غزہ میں انسداد پولیو مہم جاری، 69 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 69 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ غزہ میں انسداد پولیو مہم میں توسیع کر دی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جاری انسداد پولیو مہم کے آغاز کے بعد سے غزہ کے 69 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔
دیر البلاح اور خان یونس کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ کے آس پاس کے علاقوں میں بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ جنوبی غزہ میں مکمل ہونے کے بعد ویکسینیشن مہم شمالی غزہ میں جاری رہے گی۔
فلسطینی وزارت صحت نے جنوبی غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے۔
غزہ میں انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلانا ہدف ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں ہزاروں بچے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 69 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ غزہ میں انسداد پولیو مہم میں توسیع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ