تحریک انصاف قیادت مشکل میں‌

جلسہ مقررہ وقت کے بعد ختم کرنے پر تحریک انصاف قیادت مشکل میں‌

ویب ڈیسک: جلسہ مقررہ وقت کے بعد ختم کرنے پر تحریک انصاف قیادت مشکل میں پھنس گئی، تحریک انصاف قیادت کیخلاف قانونی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جلسہ مقررہ وقت میں ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود کو نوٹس جاری کردیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے نیا قانون بھی آ چکا ہے، اب تحریک انصاف کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے سہ پہر4 بجے سے شام7 بجے تک اجازت دی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے جلسہ 9 بجکر 45 منٹ پر ختم کیا۔
یاد رہے کہ جلسہ مقررہ وقت کے بعد ختم کرنے پر تحریک انصاف قیادت مشکل میں پھنس گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی