جامعات اراضی فروخت کرنے پر ہوم

خیبرپختونخوا حکومت کا جامعات اراضی فروخت کرنے پر ہوم ورک مکمل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا جامعات اراضی فروخت کرنے پر ہوم ورک مکمل، عملی کام شروع کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جامعات اراضی فروخت کرنے کے معاملے پر 12 ممبران پر مشتمل منسٹریل کمیٹی نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں قائم کردہ کمیٹی کی چیئرمین شپ معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی مقرر کئے گئے ہیں۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر صحت، وزیر تعلیم، وزیر خوراک، کمشنر مردان سمیت دیگر شامل ہیں، کمیٹی میں جامعات کے وائس چانسلرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
چیئرمین منسٹریل کمیٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کو دو ہفتوں کے اندر مجوزہ قانون بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل جامعات کی اراضی کو فروخت یا لیز پر دینے کی تجاویز دیں، اس دوران جامعات کی پرائیویسی کو راز میں رکھا جائے۔
ادھر مردان انتظامیہ نے باچا خان ایجوکیشن کمپلیکس کی دوبارہ پیمائش مکمل کر لی، اس میں ریونیو اہلکاروں کی مدد سے اضافی اراضی کی نشاہدہی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایم ٹی آئی مردان نے اپنی زمین فروخت کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین فروخت کرنے سے ایم ٹی آئی مردان کا ماسٹر پلان متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین