شام پر صیہونی فضائی حملوں میں

شام پر صیہونی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

ویب ڈیسک: شام پر صیہونی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں پر 15 فضائی حملے گئے۔
اس دوران جہاں ایک طرف 5 افراد جاں بحق ہوئے وہیں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے شام کے پانچ مختلف مقامات پر پندرہ فضائی حملے کیے، اسرائیل نے مسیف میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ اسرائیلی میزائل شامی فضائیہ کے دفاعی نظام کے ہاتھوں زیمین بوس ہوئے اور نشانہ ہٹ نہ کر سکے، حملوں میں زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں سے شامل کی سڑکوں اور ہائی وے کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے جبکہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں، تاہم ان حالات میں یہ عمارتیں بھی استعمال کے قابل نہیں رہیں۔
یاد رہے کہ شام پر صیہونی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں پر 15 فضائی حملے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے قتل کی تفصیلات جاری کردیں