سونے کی قیمت میں لگاتار اضافے

سونے کی قیمت میں لگاتار اضافے کے بعد بڑی کمی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں لگاتار اضافے کے بعد بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
ملک میں حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل دوسرے دن کمی دیکھی جا رہی ہے۔
عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
دوسری طرف ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 23 ہزار 291 روپے ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے ساتھ 2490 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2850 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کرم :قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد فریقین کے درمیان سیز فائر