علی امین گنڈا پور دہشتگردوں کے ساتھ

علی امین گنڈا پور دہشتگردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،گورنر فیصل کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، صوبے میں دہشتگردی اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت والے وزیر اعلیٰ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین نے کل جلسے میں بڑھکیں ماریں ، ان کے الفاظ پر پوری قوم کو افسوس ہے ، کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کیخلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین کو جو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف ہونی چاہیے ، ہم سپیڈی ٹرائل نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مشیر لینے کی اجازت مانگی تھی ، میں نے سمری مسترد کردی ہے، میں نے آئین کے مطابق کام کرنا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نہیں ، دہشتگردی کی اکثریت واقعات وزیر اعلیٰ کے ضلع میں ہورہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہے ، دو تہائی اکثریت والا وزیر اعلی صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے، صوبے میں دہشتگردی اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی میں امن و امان بحال نہیں کر سکا ، وزیر اعلی کے پی اعتماد کھو چکا ہے وہ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ فوری طور پر کے پی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی ، سیاستدانوں کا احتساب آسان ہوتا ہے ججز اور جرنیل کا احتساب کون کرے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے قتل کی تفصیلات جاری کردیں