پی ٹی آئی قیادت کے خلاف

اسلام آباد جلسہ :پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات درج

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج کر لئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلے تین مقدمات درج کرلیے گئے ۔
مقدمات میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشارت سمیت 28مقامی رہنماؤ ں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں معینہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے سادات کالونی اور سری نگرہائی وے سے لانے پردرج کیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے پرتھانوں میں درج کیاگیا۔
استغاثہ کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔
پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا