صحافیوں سے معافی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے الفاظ پر پی ٹی آئی قیادت کی صحافیوں سے معافی

ویب ڈیسک: اسلام آباد جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کی تقریر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا جس پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ان کے پاس گئے اور غیر مشروط معافی مانگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں، میں صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
انہوں نے علی امین گنڈا پور نے جو بات کی وہ کوئی ایک دو صحافیوں کے حوالے سے تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی تصادم کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، علی امین گنڈاپور جی تقریر سیاسی تھی، اگر ہم نیقانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو ہم آج تک لے چکے ہوتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے عوام کا بہت پریشر ہے۔
ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی پارلیمانی رپورٹرز نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس پر قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا گیلری میں آئے اور میڈیا نمائندوں سے غیر مشروط معافی مانگی۔
عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے معذرت قبول کی جائے۔
پارلیمانی صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی معافی پر علی امین گنڈا پور سے معذرت کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں سینیٹر افنان اللہ اور سینیٹر عون عباس بپی صحافیوں کو منانے کیلئے پریس گیلری میں پہنچے اور صحافیوں کو منانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا ، اسرائیلی وزیراعظم