خیبر پختونخوا میں جلسے کا چیلنج

شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں کو خیبر پختونخوا میں جلسے کا چیلنج دیدیا

ویب ڈیسک: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز نے تمام سیاسی جماعتوں کو خیبر پختونخوا میں جلسے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہم ساری سہولت بھی فراہم کریں گے ۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز نے کاہ کہ آپ کو اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا خیال تھا تو شہر کو کنٹینرز رکھ کر بند کیوں کیا گیا؟ پنجاب اور کے پی کے سے آنیوالی سڑکوں کو کیوں روکا گیا۔
ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو دعوت اور چیلنج دیتا ہوں آئیں خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنے کی جرات کریں، ہم آپ کو تمام سہولت اور چندہ کر کے پیسے بھی دیں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ میں ایک مشترکہ قرارداد لاکر 2018 اور 2024 کے انتخابی نتائج کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم یا جائے، جو ان دونوں انتخابات اور نتائج کو دیکھ کر فیصلہ دے۔
انہوں نے سینیٹ میں ہونے والی قانون سازی پر کہا کہ آج یہ قانون ہمارے لئے تھا کل آپ کے خلاف ہوسکتا ہے، جلسہ کا این او سی تھا تو اسلام آباد کیوں بند کیا تھا؟ کل یہ وقت آپ پر بھی آسکتا ہے،۔
ہم فارم 47 والے نہیں بیساکھیوں والے نہیں ہیں اس لیے عوام کی مخالفت میں ہونے والی قانون سازی کی مخالفت کررہے ہیں، اس وقت جو قانون سازی ہقرہی ہے وہ عوام کیخلاف ہورہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کوشش کریں ایسے قوانین پاس نا کریں جن سے آپ کو بعد میں ندامت ہو، پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے تمام ریاستی وسائل لگائے ہوئے ہیں، جتنے اعداد و شمار اوپر نیچے کریں مہنگائی کم نہیں ہورہی اور ملک نہیں چل رہا، ادارہ جاتی تباہی کی طرف ملک جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے