ناراض پارٹی رہنما خاموش

عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حمایت ،ناراض پارٹی رہنما خاموش

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حمایت کے بعد ناراض پارٹی رہنمابھی خاموش ہو گئے ۔
ناراض رہنما اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے وزیراعلیٰ کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ہے
انہوں نے کہا کہ پارٹی پر مشکل وقت ہے اس لیے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ دیئے ہیں ۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف بیانات دینے کے والے والے پارٹی رہنمائوں سے متعلق عمران خان کو شکایات موصول ہو چکی تھیں ۔
شکایات موصول ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کوبیانات دینے سے منع کر دیا تھا۔
واضح رہے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شکیل احمد خان نے علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی پر وزیراعلیٰ کیخلاف عاطف خان، جنیداکبر نیبیان دیا تھا جب کہ کابینہ سیبرطرفی پر خود شکیل خان نے بھی علی امین گنڈاپور کے خلاف بیانات دیے تھے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق