لازمی سروس ایکٹ نافذ

بجلی کمپنیوں کی نجکاری: احتجاج کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کے خدشے کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذکردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ،لازمی سروس ایکٹ کے تحت ان کمپنیوں میں احتجاج اورہڑتال پر پابندی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ملازمین اور ان کے یونین کام میں مداخلت نہیں کرسکیں گی۔
اسی طرح ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ کیلئے تمام پاور سیکٹر کے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن کے ہدایات جاری کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ایکٹ نافذ کرنے کا مقصد نجکاری کے وقت تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر اداروں میں یونین ملازمین کے احتجاج کا ڈر تھا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق