بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین کومرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاورکی بسوں میں خواتین کومرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا ،ویڈیو بیانات سامنے آگئے ۔
چھوٹی بسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات پر بسوں میں مرد و خواتین کے سیکشن کو الگ کردیاگیا تھا تاہم چھوٹی گاڑیوں میں تاحال صورتحال جوں کی توں ہے ۔
اس سلسلے میں وائرل ویڈیو میں مرد مسافروں کو خواتین کے سیکشن میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جس سے خواتین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف

ویڈیو بیانات میں خواتین نے درخواست کی ہے کہ چھوٹی بسوں میں بھی بڑی بسوں کی طرز پر رکاوٹیں لگائی جائیں تاکہ مرد مسافر خواتین کے سیکشن میں داخل نہ ہوں ۔
خواتین نے مطالبہ کیا کہ بسوں میں رکاوٹوں سے خواتین کو سفر کرنے میں ہراسگی سے نجات ملے گا ۔

مردوں کے خواتین کے سیکشن میں گھس جانے کے باعث خواتین مسافروں کیلئے کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کئی خواتین بس میں سوار بھی نہیں ہوسکتیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل