پٹرول 10روپے فی لیٹر سستا

پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 10روپے اور ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹرسستا کردیا ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے 15دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹرکمی کر دی گئی ۔
کمی کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 249روپے 10پیسے فی لیٹرہوگی،ہائی سپیڈ ڈیزل13روپے6پیسے فی لیٹرسستا کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249روپے69پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 141روپے93پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت158روپے47پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اگست میں ملک میں 0.46ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17فیصدکم ہے گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.55ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  یورپ میں طوفان بورس نے تباہی مچا دی، 8 افراد ہلاک