ٹرمپ کے قریب فائرنگ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ

ویب ڈیسک: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب گالف کھیلنے کے دوران فائرنگ ہوئی ہے ۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے قریب فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی۔
سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے کہ واقعہ پیش آیا،فائرنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کیگالف کلب کینزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔
امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایکس پر جاری بیان میں دعوی کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ جھاڑیوں میں ایک ایکے 47گن ملی ہے مبینہ طور پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق