پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ متحرک

پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ منشیات اور چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ہو گئی

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ منشیات اور چوری کی روک تھام کے لئے متحرک ، سرونٹ کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس پر گھروں کے رہائشیوں کو سرونٹ کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایات جاری جبکہ گھروں میں کام کرنے والے غیر رہائشی ملازمین کی تفصیل بھی جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جامعہ پشاور کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین کا پولیس تصدیق کیا جائے گا ڈاکٹر سے چیک آپ کروائے جائیں گے کہ کہیں وہ منشیات تو استعمال نہیں کر رہے تاکہ کیمپس پر رہائشی علاقے کی سیکیورٹی اور آپ کے بچوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھ سکیں۔
اعلامیہ کے مطابق کیمپس میں ہونے والی چوریوں میں جتنے چور پکڑے گئے وہ کسی نہ کسی گھر میں کام کر رہے تھے یا سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی جانب تمام رہائشیوں کیلئے ڈیٹا فارم بھی جاری کردیا گیا بصورت دیگر غیر رجسٹرڈ لوگوں کو بذریعہ پولیس کیمپس سے بیدخل کیا جائے گا ۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ جو سرونٹ کوارٹر کرائے پر دیئے گئے ہیں ان سے فوری کرایہ داروں کو بے دخل کیا جائے ۔
اگر کرایہ داروں میں سے کوئی کسی جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کی ذمہ داری بھی آپ پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی