مسودہ نہیں دے سکتے

آئینی ترامیم: کابینہ سے منظوری تک مسودہ نہیں دے سکتے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے رہنما مرکزی اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا، کابینہ سے منظوری تک مسودہ نہیں دے سکتے۔
ملک میں آئینی ترامیم پرنمبرزگیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے جبکہ تاحال حکومت آئینی ترامیم وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرسکی۔
اتوار کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا تھاتاہم اب مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
دوسری جانب پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی، جے یو آئی اور حکومتی اتحادکی جماعتیں آئینی عدالت پر مشروط رضامند ہیں

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک