آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔
دائر درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی ہے وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم سے روکا جائے، مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کر لے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے تیز، 47 نئے کیسز کی تصدیق