ہری پور میں پولیس مقابلہ

ہری پور میں پولیس مقابلہ، ڈکیت ہلاک، اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں پولیس مقابلہ کے دوران ڈکیت ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک راہگیر اور ایک ڈکیت گروہ کا رکن شامل ہیں۔
واقعات کے مطابق ریلوے روڈ محلہ عیدگاہ میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے روکا، اس دوران ڈکیت گروہ کے اراکین نے پولیس پر فائر کھول دیا۔
ہری پور ریلوے روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران مبینہ ڈکیت گروہ کے چار ارکان جو کہ گاڑی پر آئے تھے میں سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
اس دوران ایک پولیس اہلکار سمیت ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈکیت گروہ کے 2ارکان اپنے ایک زخمی ساتھی کو ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈاکو کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔
زخمی پولیس اہلکار اور ایک زخمی راہگیر سمیت جاں بحق ہونے والے ڈاکو کی نعش کو بھی ٹرامہ سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ڈاکوں کے پاس کسی قسم کی ہوئی شناخت نہیں، تاہم اس سلسلے میں دریافت اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے شہرکے داخلہ خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور گشت بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، گوتریس