ترقی وخوشحالی کا راز نبی کریم

ترقی وخوشحالی کا راز نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں‌مضمر ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کا راز نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں‌مضمر ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی وخوشحالی ممکن ہے۔
12 ربیع الاول کے حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ پر تمام امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد تاقیامت کوئی نبی نہیں ائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ باالعموم اور 12 ربیع الاول کا دن باالخصوص ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے، یہ عظیم دن مطالبہ کرتا ہے کہ ہم اپنے اعمال، اخلاق، اپنی زندگی کا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ ہماری زندگی میں تعلیمات نبوی کا اثر کس قدر ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے، 12 ابیع الاول کے موقع پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عنوان سے پروگراموں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روشناس ہو۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حضور ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی وخوشحالی ممکن ہے۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ پر امن و محبت کا پیغام عام کرنے سمیت فرمودات نبوی پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بدلنے کا عزم کریں، اور اس دن امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات و نشریات خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کا راز نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں‌مضمر ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی وخوشحالی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق