اے این پی کی مرکزی مشاورتی

باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک: باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ایمل ولی خان کر رہے ہیں، اجلاس میں سابق وزيراعلی امیر حیدر خان ہوتی اور حاجی غلام احمد بلور سمیت صدر پختونخوا میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی موجود ہیں۔
اے این پی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان اور مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا،آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی اجلاس میں مشاورت کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا