سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی

سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز کا وزیراعلیٰ کیخلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک: سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز نے وزیراعلیٰ کیخلاف بنوں پریس کلب میں مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں پی ٹی آئی ورکرز اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف میدان میں آگئے، اس دوران انہوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پر روزگار چھیننے کا الزام بھی عائد کیا۔
سابقہ ٹرانسپورٹ ملازمین اور پی ٹی آئی ورکرز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نوجوانوں کو روزگار دے رہے تھے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہمارا روزگار چھین لیا۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے خلاف جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کاخاتمہ کرینگے، مشیر صحت