بلیو پاسپورٹ کا اجراء

افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء : تحقیقات میں اہم پیش رفت

ویب ڈیسک: افغانیوں کو بلیوپاسپورٹ کے اجراء کے معاملے پر تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق والد سمیت گرفتار ایف اے آئی اہلکار انیق نے افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے ۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے ایف آئی اے پاسپورٹ آفس سے ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر چکا جنہوں افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کئے تھے ۔
گرفتار ملزمان نے ترکی ٹریول کیااور ترکی حکومت نے ان افغان شہریوں سے جعلی پاسپورٹ برآمد کیے تھے ۔
مقدمے کے متن کے مطابق بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔
پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال سے سفارتی تعلقات پر بھی اثر پڑا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم انیق پر دیگر ملزمان کو معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا ۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ