کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین

کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

ویب ڈیسک: کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہونے لگی ہیں۔ ماہ اگست کی پنشن کے بعد اب ستمبر کی تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن انتظامیہ نے پنشن کی ادائیگی کیلئے 5 کروڑ روپے سیکیورٹی سے قرضہ لیا جبکہ اس بار انہوں نے بھی مزید قرضہ دینے سے انکار کردیا ہے، اس وقت میٹروپولیٹن انتظامیہ کو سالانہ بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کیپٹل میٹروپولیٹن کے بیشتر علاقے پی ڈی اے کو منتقل کرنے اور پراپرٹی انتقال فیس نصف کرنے سے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ مالی بحران کی دلدل میں دھنس گیا ہے۔
فیز تھری سے پیر زکوڑی پل رنگ روڈ تک اربن ایم مویبل پراپرٹی(یو آئی پی)ٹیکس،سائن بورڈ اور کمرشل سرگرمیاں پی ڈی اے کے سپرد کردی گئیں اور اب ورسک روڈ بھی لیا جارہا ہے، میٹروپولیٹن انتظامیہ کے اس وقت یو آئی پی ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔
یاد رہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہونے لگی ہیں۔ ماہ اگست کی پنشن کے بعد اب ستمبر کی تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان