ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل

ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

ویب ڈیسک: ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا۔ خیبرپختونخواکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری برائے 2024-25 کیلئے مستقل بجٹ مانگ لیاگیاہے۔
اس حوالے سے ہسپتالوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخواکوباقاعدہ طورپر اپنی ڈیمانڈ ارسال کردی ہے۔ دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں کی طرح 150 بستروں پرمشتمل گورنمنٹ مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال مانسہرہ کیلئے ادویات کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں ہسپتال کیلئے مالی سال 202425ءکیلئے مستقل بجٹ کی ضرورت ہے جس کے تحت ہسپتال کے مالی سال کے دوران 41 لاکھ 34 ہزارروپے کابجٹ مختص کیاگیا، تاہم ابھی تک اس میں صرف 18 لاکھ 33ہزارروپے جاری ہوسکے ہیں۔
اس حوالے سے ادویات کی مدمیں 39 لاکھ15 ہزار260 روپے کے بلز زیرالتواءہیں جو فنڈز کی عدم ریلیز کے نتیجے میں ابھی تک جاری نہیں کئے گئے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت خیبرپختونخواکے ڈائریکٹریٹ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ محکمہ خزانہ کے ساتھ متعلقہ معاملہ اٹھایاجائے اور ادویات کی مدمیں مختص فنڈز فوری طورپر ریلیز کئے جائیں تاکہ ہسپتال کےلئے ادویات کی فراہمی میں مسائل کوحل کیاجاسکے۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا۔ خیبرپختونخواکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری برائے 2024-25 کیلئے مستقل بجٹ مانگ لیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا