مسافر میں منکی پاکس کی علامات

سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

ویب ڈیسک: سعودی عرب سے کراچی آنے والی پرواز کے ایک اورمسافرکومنکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کے 26سالہ مسافرمیں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں ۔
مذکورہ علامات کی تشخیص اسکریننگ کے دوران ہوئی، سفری دستاویزات کی جانچ کے بعد مذکورہ مسافر کو ہسپتال منتقل کیا گیا،جس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل پر یکے بعد دیگرے 3مسافروں کو منکی پاکس کی علامات کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کے ٹیسٹ منفی آنے پرانہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے