بانی پی ٹی آئی کو اپنی

بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے، بلاول

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم لازمی ہے، آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، اتفاق رائے بنانے کیلئے دوسروں کے مؤقف کو سننا چاہیے، اسی لئے ہم تمام سیاسی رہنماوں بشمول مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اب تک کے تمام صدور اور وزرائے اعظم کی تقریریں نکال کر دیکھیں ، سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی ہوئی ہے تو اس لئے اس پر عمل درآمد ہونا ناگزیر ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے، آئینی عدالتوں کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے، پھر اس سے انہیں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طرز عمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نہ عدالتی نظام چلے نہ پارلیمان۔ انہوں نے جے یو آئی سے مشاورت کامیاب نہ ہونے پر کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کامیاب نہ ہوئی تو اس کے باوجود بھی نمبرز پورے کرنے کیلئے متحرک رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  روس سے تعلقات کیلئَے پاکستان کو مغربی دباو مسترد کرنا ہوگا، اوورچک