علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک

علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خِیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف وفاق اور پنجاب میں جتنے مقدمات درج ہیں، ان کی تفصیل درخواست گزار کو فراہم کی جائے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ اگر کسی مقدمے میں گرفتار کرنا ہو تو عدالت کو پہلے سے آگاہ کیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے ک ہوزیراعلیٰ ایک صوبے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، یہ وزیراعلیٰ کا بنیادی حق ہے کہ انہیں مقدمات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں تفصیل فراہم کی جائے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 10 بھی یہ کہتا ہے کہ کسی شہری کے خلاف درج مقدمات سے انہیں پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں درخواست گزار کے سیاسی حریف کی حکومت ہے، وہ ایک صوبے کا نمائندہ ہے اور مقدمات میں مفرور نہیں ہو سکتا۔
حکم نامے کی کاپیاں اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو ارسال کی جائیں۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خِبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔

مزید پڑھیں:  لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی