جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف

جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت

ویب ڈیسک: جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف اسلحہ و شراب برامدگی کیس کی سماعت سے معذرت، کیس کی فائل سیشن جج کو ارسال کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکلاء راجہ ظہور الحسن، سردار مصروف، آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکلاء سے استفسار کیا کہ ضامن کدھر ہے؟ جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل نے بتایا کہ عمرے پر گیا ہے۔
ایڈووکیٹ ظہورالحسن نے کہا کہ ریاست بڑی جابر ہوئی ہے، جی ٹی روڈ، موٹرویز سب بند ہیں، اس کا مقصد میرے مؤکل کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور ہیں کہاں، لاہور میں یا پشاور میں؟ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کیا وہ آجائیں گے؟
بعدازاں علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوادی ہے، اب کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں ہوگی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف اسلحہ و شراب برامدگی کیس کی سماعت سے معذرت، کیس کی فائل سیشن جج کو ارسال کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار