الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن

الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ویب ڈیسک: لبنان میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات میں دھماکوں، پیجر ڈیوائسز اور واکی ٹاکیز میں بلاسٹس کے بعد سمارٹ ڈیوائسز کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں، تاہم اب ماہرین کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں۔
مصری ماہر نے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تنازعات اور سیاسی قتل و غارت گری کے میدان میں سمارٹ الیکٹرک کاریں بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں اور یہ چلتا پھرتا ٹائم بم ہیں۔
سٹریٹجک مصری ماہر بریگیڈیئر جنرل سمیر راغب نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں ہزاروں پیجر ڈیوائسز کو ریموٹ ٹارگٹ کرنے کے معاملے میں جو کچھ ہوا وہ ان سمارٹ الیکٹرک کاروں کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے جو مختلف ممالک کے پاس ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں لوگوں کو انہیں استعمال کرنے کی ترغیب دینے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے، لیکن اگر انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ تباہ کن دھماکے ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان میں موجود بیٹریاں سائز کے اعتبار سے پیجر ڈیوائسز کی بیٹریوں سے چھ سوگنا بڑی ہوتی ہیں۔
مصر کے ماہرین کے مطابق پیجر بیٹری 70 گرام جبکہ الیکٹرک کاروں کی بیٹریاں اس سے کئی سو گنا بڑی ہوتی ہیں ، اس لئے اگر انہیں ٹارگٹ کیا جاتا ہے تو یہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات میں دھماکوں، پیجر ڈیوائسز اور واکی ٹاکیز میں بلاسٹس کے بعد سمارٹ ڈیوائسز کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں، تاہم اب ماہرین کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق