ایران کے قومی ترانے کا احترام

ایران کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان حکام تنقید کا شکار

ویب ڈیسک: پاکستان کے بعد ایران کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان حکام تنقید کا شکار ہو گئے۔
طالبان کے دوسرے ممالک میں تعینات مندوبین کی جانب سے ان ملکوں کے قومی ترانوں کے موقع پر احتراماً کھڑے نہ ہونے کی وجہ سے طالبان تحریک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں افغان ناظم الامور کی طرف سے قومی ترانے کے بجائے جانے کے موقع پر حسب روایت کھڑے نہ ہونے کے بعد تہران میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے طالبان رہنما بھی ایسی حرکت کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے امور کے سربراہ نے افغان سفارتخانے کے ناظم الامور کو اسلامی اتحاد کانفرنس میں افغان ایلچی کے غیر معمولی اور ناقابل قبول رویئے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کر کے ان سے سخت احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق ان سے ایرانی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا گیا۔ یاد رہے کہ تہران میں اسلامی اتحاد کی 38ویں کانفرنس کے لئے طالبان کے ایلچی شیخ عزیز الرحمان منصور ایرانی قومی ترانہ بجانے کے دوران باقی حاضرین کے برعکس کھڑے نہیں ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے بعد ایران کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان حکام تنقید کا شکار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم ہونے کا امکان