پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی

پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار

ویب ڈیسک: لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیئے گئے ہیں۔
پیجر دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس میں بے ضرر ڈیوائسز کے غلط استعمال کو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرترک نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔ انسانی حقوق کا عالمی قانون بے ضرر ڈیوائسز کے غلط استعمال کی ممانعت کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں رہا، انتقام نہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان