دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اورمالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے درد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں پولیو کیس، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل