کرک میں گیس بارے قومی تحریک

کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر زراعت کا کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے اور اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخوا میجر (ر) سجاد بارکوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع کرک میں گیس( ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور ایم او ایل ) کے حوالے سے قومی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے گیس کے حوالے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور کے سات ارب کی واپسی میں کردار ادا کرنے اور وفاق کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا عزم کیا ہیں۔
صوبائِی وزیر ازراعت نے کہا کہ قوم کے پیسوں کی حفاظت کریں گے اور کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دینگے۔ اگر ہمیں اپنے حقوق نہیں ملتے تو ہمیں اپنا حق چھینا آتا ہے۔
میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں چلے گی، اگر دوسرے شہروں میں چوبیس گھنٹے گیس ہوتی ہے تو جہاں گیس پیدا ہوتی ہے وہاں گیس کیوں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سات ارب روپے پراجیکٹ جس سے پورے کرک کو گیس دینی تھی اس کا حساب چاہیے۔ گیس پراجیکٹس میں مقامی لوگوں کو روزگار بھی دیا جائے.
سجاد بارکوال نے بتایا کہ کرک کے حقوق کےلئے تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ جدو جہد کریں گی۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر زراعت کا کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے اور اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال