خیبرپختونخوا میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہرنے پر مشیر صحت کا نوٹس

ویب ڈیسک: رواں سال خیبرپختونخوا میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہونے پر مشیر صحت کا نوٹس، انہوں نے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں جنوری 2024 سے اگست تک ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ اب تک سب سے زیادہ ملیریا کیسز ضلع خیبر سے 10 ہزار رپورٹ ہوئے ہیں، شانگلہ سے پہلی بار 6 ہزار جبکہ بٹگرام سے 3 ہزار ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈی آئی خان سے 4 ہزار، ٹانک اور کرک 2 ہزار، لکی مروت 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مشیر صحت احتشام علی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع اس وقت ملیریا کی لپیٹ میں ہیں، اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات اُٹھانے ہونگے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ویکٹر بارن ڈیزیز میں اضافہ ہورہا ہے۔
مشیر صحت احتشام علی نے ملیریا کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ملیریا کنٹرول کیلئے فی الفور اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہونے پر مشیر صحت نے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:  ماں کا دودھ بچوں میں دمہ کے خطرخطرات کو کم کر سکتا ہے، تحقیق