موسم سرما میں گیس طلب

موسم سرما میں گیس طلب پوری کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز

ویب ڈیسک: موسم سرما میں گیس طلب پوری کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں اور اس دوران ابھی سے ایل این جی کارگوز بک کرالیے گئے ہیں۔
موسم سرما میں گیس کی مانگ بڑھ جاتی ہے، اس لئَ اسے پورا کرنے کیلئے دسمبر اور جنوری کے دوران زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلیے گئے ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کی پارلیمنٹ مِں پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ موسم سرما میں قدرتی گیس کی قلت کے باوجود گیس کمپنیاں کھانا پکانے کے اوقات کے دوران گیس فراہمی کا مناسب انتظام کرتی ہیں۔
وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے دسمبر اور جنوری کے لیے زیادہ سے زیادہ ایل این جی کارگو بک کرلیے گئے ہیں۔
موجودہ حالت میں 10ایل این جی کارگوز ماہانہ درآمد کیے جاتے ہیں۔
موسم سرما میں گیس طلب پوری کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں اور اس دوران ابھی سے ایل این جی کارگوز بک کرالیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل