پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین

پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، انکاکلچر ہمیشہ رہے گا، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہماری ثقافت ہماری طاقت ہے، پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، لیکن بندوق قطعی ہماری ثقافت نہیں۔
کراچی میں پختون ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونوں کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، پختون کلچر ہمیشہ سے ہے اور رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر تمام کارکنان اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کے پختونوں نے اپنے کلچر کو زندہ رکھا ہے، باچا خان بابا کے قول کے مطابق جو قوم اپنی زبان اور ثقافت بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باچا خان نے امن اور رواداری کا درس ہمشیہ دیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تحت سی ویو پر پختونوں کے ثقافتی دن کی تقریب میں شرکت کیلئے مرکزی صدر ایمل ولی خان کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں شاہی سید، یونس بونیری اور دیگر نے استقبال کیا۔
ایمل ولی خان کارکنوں کی بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شاہراہ فیصل اور ڈیفنس سے ہوکر سی ویو پہنچے۔
سی ویو پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے پارٹی پرچم تھامے بھرپور انداز میں سینیتر ایمل ولی خان کا استقبال کیا۔
ثقافتی پروگرام میں پختون لوک فنکاروں نے رباب اور ستار کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور داد وصول کی۔
کراچی میں پختون ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ پختونوں کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، پختون کلچر ہمیشہ سے ہے اور رہے گا۔

مزید پڑھیں:  نیب انکوائری کا بی آر ٹی سے 168ارب ریکوری کا دعویٰ