کیٹ مڈلٹن منظر عام پرآگئیں

کینسر کا علاج مکمل ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن منظر عام پرآگئیں

ویب ڈیسک: کینسر کا علاج مکمل ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن منظر عام پرآگئیں، پرنسز آف ویلز کیٹ نے کیموتھراپی مکمل کر لی، اور اس کے ساتھ ہی پہلی بار عوامی سطح پر تقریب میں شرکت کی۔
کیٹ اور شہزادہ ولیم کو سکاٹ لینڈ میں شاہی بالمورل سٹیٹ کے قریب چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کے ہمراہ گرجا گھر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ 42 سالہ کیٹ نے 9 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہو گیا تھا، تب سے وہ زیرعلاج رہیں اور اب ان کا علاج چھ ماہ میں مکمل ہو گیا۔
ان کا یہ اعلان بکنگھم پیلس کے اس اعلان کے چھ ہفتے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ برٹش کنگ کا کینسر کا علاج جاری ہے۔
شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کینسر کے علاج کے دوران زیادہ تر سرگرمیوں اور عوامی فرائض سے خود کو دور رکھا تھا اور اس دوران کسی بھی تقریب میں‌شریک نہیں‌ہوئیں۔
کیٹ نے اس سال کے شروع میں عوامی فرائض میں شرکت کا آغاز کیا اورسب سے پہلے انہیں جون میں بادشاہ کی سالگرہ کی پریڈ کے دوران، جسے ٹروپنگ دی کلر کے نام سے جانا جاتا ہے دیکھا گیا اور حال ہی میں جولائی میں ومبلڈن میں مردوں کے فائنل کے دوران نظر آئیں، جہاں وہ کھڑے ہو کر تالیاں بجارہی تھیں۔
کینسر کا علاج مکمل ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن منظر عام پرآگئیں، پرنسز آف ویلز کیٹ نے کیموتھراپی مکمل کر لی، اور اس کے ساتھ ہی پہلی بار عوامی سطح پر تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  22ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دنیا بھر کی جیلوں مِں قید ہونے کا انکشاف