اگلا جلسہ راولپنڈی میں

تحریک انصاف کااگلا جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اگلا جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمد بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جلسے سے چچا،بھتیجی گھبراگئے ہیںاب تحریک انصاف کا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور،اسلام آباد جلسے میں پنجاب حکومت نے فسطایت کا مظاہرہ کیا،فارم47والی حکومت ہوش کے ناخن لے۔
انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں، حکومت پریکٹس اینڈ پروسیجربل کے پیچھے لگی ہوئی ہے، حکومت کی توجہ مخصوص نشستیں چھیننے پر مرکوز ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جلسوں کے لیے رات کو دو بجے این او سی دیتے ہو، ہمارے جلسوں کے لیے راستے بند کر دیتے ہو، آپ کے ساتھ ویگو ڈالے والے اور ہمارے ساتھ پاکستان کی عوام ہے۔
ملک احمد بھچر نے مزید کہا کہ میرے سامنے پی ٹی آئی ایم پی اے کی کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، اگلے جلسے کے لیے این او سی کے اپلائی کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، پرامن جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اگر این او سی نہیں ملتا تو کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں موٹر کار حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق،ایک بچہ زخمی