سپریم کورٹ نے ٹیک اوور

سپریم کورٹ نے ٹیک اوور کر لیا ہے: الیکشن کمیشن کا ردعمل

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ٹیک اوور کر لیا ہے ۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ردعمل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو غیر فعال بنا دیا ہے ۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیک اوور کرلیا ہے اب الیکشن کمیشن کس قانون کے تحت کام کرے ۔
بتایا کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اب الیکشن کمیشن خودچلا لے کیوںکہ الیکشن کمیشن کو مکمل طورپر ناکارہ بنا دیا ہے ۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو اپنی برانچ ہی بنا لے ۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی کانوٹس، جرگہ انعقاد کی ہدایت