غزہ جیسے تنازعات حل ہونے تک

غزہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا: خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا۔
اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے مسائل نئی نسل اور امن کیلئے خطرہ ہیں، 100 سے زائد ترقی پذیر ممالک کو مواقع مہیا کرنے کیلئے عالمی نظام اصلاحات کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا میں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرکے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے، مصنوعی ذہانت کو قابو میں رکھنا ہو گا۔
اپنے خطاب کے دوران وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے طور پر دنیا کیلئے بہتر راستہ طے کرنے میں ہمارا کردار ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ملکر کام کرنے سے محفوظ، زیادہ پرامن، جامع، پائیدار، خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں، نئی نسلوں سے متعلق مستقبل کے حل کیلئے معاہدے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ مالی طور پر کمزور ممالک کو قرض میں ریلیف دیں۔
عالمی مالیاتی اداروں کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مالی تعاون کرنا چاہئے، پاکستان آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان گلوبل ڈیجیٹل کے ذریعے دنیا میں مواصلاتی خلا کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز ہماری آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ ہیں۔ اور اس پیکٹ سے بین الاقوامی مالیاتی نظام کو مساوی بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیلی ہونے کا خدشہ ہے، امریکہ