لکی مروت میں پولیس مقابلہ

لکی مروت میں پولیس مقابلہ،رہزن زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران رہزن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ طور لونگ روڈ پر پیش آیا جہاں رات کے اندھیرے میں غزنی خیل پولیس اور ہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار موبائل سنیچر لطیف اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تین نقاب پوشوں کی ڈکیتی کی واردات کی غرض سے بامسلح موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔
زخمی ڈکیت کے قبضے سے احلہ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  کرک میں گیس بارے قومی تحریک چلانے کا اعلان