وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 2روز قیام کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔
وزیراعظم کا 27 ستمبر کو عالمی فورم سے خطاب شیڈول ہے،فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
میاں شہباز شریف کی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق بھی دلچسپی نہیں رکھتا، گوتریس