پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

پشاور: سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا پولیس کا سوشل میڈیا پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ ،سنٹرل پولیس آفس پشاورنے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کردیا ۔
سنٹرل پولیس آفس سے اے آئی جی اول خان نے صوبے کے تمام پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ۔
مراسلے کے مطابق11ستمبر کو سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے تمام پولیس اہلکاروں کو سرکلر جاری کیا تھا۔
واضح ہدایات کے باوجود بعض پولیس افسران اور اہلکار اب بھی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پولیس افسران کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ پالیسی کی نفاذ کو یقینی بنائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران ان اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں جو اب تک سوشل میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترمیمی آرڈیننس پرتحفظات،جسٹس منصورججزکمیٹی اجلاس میں بغیرشرکت چلےگئے