ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن بہتر

امریکہ کی 3اہم ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن بہتر

ویب ڈیسک: امریکہ کی 3اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن بہتر ہو گئی ہے ۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز اور سائینا کالج کے سروے میں ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کی مقبولیت کاملا سے بہتر نظر آتی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات سے 6ہفتے قبل جاری کیے گئے اس نئے سروے کے نتائج کے مطابق ریاست ایری زونا میں کملا ہیرس کی مقبولیت 45فیصد، جارجیا میں 45فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں 47فیصد رہی۔
سروے کے نتائج کے مطابق مقبولیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا میں 50فیصد، جارجیا میں 49 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں بھی 49 فیصد کے ساتھ کملا ہیرس سے آگے نظر آئے۔
امریکی انتخابی سیاست میں تینوں ریاستوں کو پانسہ پلٹنے والی ریاستیں سمجھا جاتا ہے ۔
تینوں ریاستوں میں گزشتہ ہفتے کیے گئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی