علی امین گنڈا پور کیخلاف جعلی مقدمات

جعلی حکومت علی امین گنڈا پور کیخلاف جعلی مقدمات بنا رہی ہے،مشیر اطلاعات

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف جعلی مقدمات بنا رہی ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف لاہور میں درج مقدمات پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مقدمات درج کرنے کا مقصد علی امین گنڈا پور کو پنجاب میں جلسوں سے روکنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت جعلی مقدمات درج کرکے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی ۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سیاسی مقدمات کی پرواہ کئے بغیر جلسوں میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ راج کماری مریم نواز پنجاب پولیس کا قبلہ درست کریں، کچے کے ڈاکو پر توجہ دیں پولیس کی ضرورت وہاں ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے آئین وقانون سے کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں بچوں کی پراسرار گمشدگی:خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع