وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے

راولپنڈی جلسہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں 28 تاریخ کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے تھا، اس دوران 28 تاریخ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور واپس روانہ ہو گئے، واپسی پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جبکہ اس دوران 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے بھی کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی، سیاسی، صوبائی اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں 28 تاریخ کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس فائز عیسیٰ اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان